چولستان میں گرمی کی شدت اور خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی لئے پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ڈائریکٹر کورڈینیشن پی ڈی ایم اے امتیاز کھچھی کی نگرانی میں امدادی کاروائیوں کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں چولستان میں مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں مویشیوں کے لئے بھی پانی اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے